Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ میں 2 ماہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی: سرفراز بگٹی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ میں 2 ماہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کوئٹہ شہر میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر میں نصب 97 فیصد کیمرے دوبارہ بحال کر دیئے گئے ہیں، جس سے نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بتدریج بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی پولیس دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *