Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی نعشیں مل گئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی نعشیں مل گئیں

لاہور: لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی 24 سالہ خاتون اور 10 ماہ کی بچی کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی 24 سالہ خاتون کی نعش تقریباََ 3 کلو میٹر دور آؤٹ فال روڈ سے ملی جبکہ 10 ماہ کی بچی کی نعش 17 گھنٹے بعد برآمد کر لی گئی ہے۔ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم کو سگیاں کے قریب سے بچی کی نعش ملی ہے۔قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بدقسمت واقعہ رپورٹ ہوا اور 1122 کو کال آئی، اس کال کو دیکھ کر تمام تر واقعے کہ تحقیق کی گئی، خاتون کی نعش ملنے کے بعد تمام ادارے اس وقت بچی کو ڈھونڈنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔فیصل کامران نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے خاتون کے شوہر کی ایک، ایک بات سچ ثابت ہوئی، یہ لوگ داتا دربار سے سلام کر کے نکلے تھے کہ حادثہ پیش آگیا، سیف سٹی نے تمام چیزیں نکال لی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *