لاہور: صوبائی دارالحکومت کے بھاٹی چوک میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی، وزیراعلیٰ نے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا حکم دے دیا، پولیس کو مقدمہ کے لیے درخواست دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی، واقعہ پر ٹیپا انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹ غلط دی اور غلط بریف کیا گیا، بعض ویڈیوز اور شوہر کا بیان سننے کے بعد دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا۔بتایا گیا کہ دوبارہ آپریشن کے دوران خاتون سعدیہ کی لاش ملی اور مسلسل آپریشن کے بعد کمسن بچی ردا فاطمہ کی لاش بھی مل گئی، وزیراعلیٰ کو بریف دی گئی کہ ٹیپا کے افسران کی غفلت کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا۔ذرائع کے مطابق داتا دربار کے باہر لگے کیمروں نے مدد کی، سیف سٹی کے کیمروں سے موقع کی کلیئر ویڈیو نہ مل سکی، اوپن اور غیر محفوظ مین ہول حادثے کا سبب بنا، مانیٹرنگ میں ذمہ داروں نے انتہائی غفلت برتی، سگیاں سے بچی کی لاش برآمد کی گئی۔
ماں بیٹی گرنے پر داتا دربار منصوبے کی پوری ٹیم معطل، ٹیپا ذمہ دار قرار

Leave a Reply