Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

لاہور: نجی کالج میں ٹرافی کی رونمائی پر مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصویریں بنوائیں، طالبات بھی سلیفیاں لیتی رہیں۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش کے پہلے مرحلے میں لاہور کے نجی کالج میں تقریب ہوئی، ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ ویمنز کرکٹ میچز کا بھی انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کرکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا گرلز کرکٹ کے ذریعے پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، پاکستانی خواتین کو دوسرے شعبوں کی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔ورلڈ کپ ٹرافی کے لاہور ٹور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹی 20 میچ کے موقع پر بھی ٹرافی کی نمائش کی جائے گی۔ٹرافی کے ساتھ کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی شیڈول کیا گیا ہے، قذافی سٹیڈیم کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے ٹرافی کی نمائش کی جائے گی، تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران بھی ٹرافی کو میڈیا اور دیگر مہمانوں کے لئے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *