Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے، امریکی صدر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا ہے لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا، پہلے بھی ایران سے بات چیت ہوچکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔کیوبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صد کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے کیوبا کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کیلئے چین کے ساتھ کاروبار کرنا بہت خطرناک ہے، چین کے ساتھ تجارتی تعاون برطانیہ کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
امریکی صدر نے کینیڈا کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کیلئے چین کے ساتھ کاروبار کرنا برطانیہ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر اتحادیوں کو محتاط رہنا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *