Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا: رضا امیری مقدم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا: رضا امیری مقدم

اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران پر تشدد واقعات میں 3117 افراد جاں بحق ہوئے اور 690 دہشت گرد مارے گئے۔پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پرتشدد واقعات میں 305 ایمبولینسز اور بسیں، 24 گیس سٹیشن تباہ کئے گئے، 700 سٹورز، 300 مکانات اور 750 بینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔رضا امیری مقدم نے مزید بتایاکہ پرتشدد ہجوم نے 414 سرکاری عمارتیں اور 749 پولیس سٹیشن تباہ کئے، 120 صحت مراکز، 200 سکول اور 350 مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور اب بھی امید ہے کہ صورتِ حال جنگ کی طرف نہیں جائے گی تاہم اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ صرف ایران پر نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *