Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تعلقات میں بہتری آنے لگی،بنگالی شوٹنگ ٹیم بھارت جائیگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تعلقات میں بہتری آنے لگی،بنگالی شوٹنگ ٹیم بھارت جائیگی

ڈھاکہ:بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات میں بہتری آنے لگی، بنگلادیش کی شوٹنگ ٹیم بھارت جائے گی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی شوٹنگ ٹیم کو بھارت جانے کی منظوری دے دی گئی ہے ، بنگلا دیش حکومت نے ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کی منظوری دی ہے ۔ یوتھ اینڈ سپورٹس کے سیکریٹری محبوب العالم کا کہنا ہے کہ ٹیم ایک ایتھلیٹ اور ایک کوچ پر مشتمل ہے ، منتظمین نے سکیورٹی ایشو نہ ہونے کا یقین دلایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ انڈور ہو گا، محفوظ جگہ ہو گی، اس لیے حکومت نے ٹیم کو بھارت جانے کی منظوری دی ہے ۔واضح رہے کہ چیمپئن شپ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 2 سے 14 فروری تک منعقد ہو گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *