Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حارث رؤف کے ٹیم میں نہ ہونے پر کلارک،فنچ حیران – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حارث رؤف کے ٹیم میں نہ ہونے پر کلارک،فنچ حیران

پیسر ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں ،بس کبھی کبھار مہنگے ثابت ہوتے ہیں

دبئی :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے منتخب نہ ہونے پر آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور آرون فنچ نے حیرانی کا اظہار کیا ہے ۔ایک پروگرام میں مائیکل کلارک اور فنچ سے بی بی ایل میں شاندار پرفارمنس کے باوجود حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سوال کیا گیا جس پر فنچ نے کہا کہ حارث رؤف کے سکواڈ میں شامل نہ ہونے پر کافی حیرت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں ،بس کبھی کبھار حارث رؤف تھوڑے مہنگے ثابت ہوتے ہیں۔ فنچ نے کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے پاس کھیل کے تینوں مرحلے میں وکٹیں لینے والا حقیقی بولر ہو اور میرے نزدیک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹیں لینا سب سے اہم ہوتاہے ، خاص طور پر فلیٹ پچز پر۔ مائیکل کلارک نے کہا کہ مجھے بھی حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر حیرت ہوئی، ہاں البتہ یہ بات بھی ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنا سری لنکا اور بھارت میں کھیلنے سے مختلف ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں آپ نے کھیلنا ہوتا ہے وہاں کی کنڈیشن کے حساب سے سکواڈ بنانا ہوتا ہے اور کھلاڑی کو ان کے رول کے حساب سے ٹیم میں سلیکٹ کیا جاتا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *