Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ، عورتوں بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے: خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ، عورتوں بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، یہ لوگ ہمیشہ شہری حدود کو نشانہ بناتے ہیں، غریب، مزدور اور بے روزگاروں کو نشانہ بناتے ہیں، عورتوں بچوں کو استعمال کرتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، پچھلے دودن میں 100سے زائد دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے، وطن عزیز ترقی کے سفر پر گامزن ہوچکا ہے، دہشتگرد ہماری سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، گرفتاردہشتگردوں کے بیانات ہندوستان کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور بی وائے سی لاپتہ افراد کا بھی بیانیہ بناتی ہے، زیادہ تر لاپتہ افراد بی ایل اے سمیت دہشتگرد تنظیموں کے ارکان ہیں، یہ ٹوٹل فراڈ ہے صرف ایک بیانیہ بنایا گیا ہے، اب یہ چھوٹے بچوں اورخواتین کو بھی استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کل بلوچستان کے 12شہروں میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، ان 12دہشتگردی کے واقعات میں 2جگہ خواتین بھی ملوث پائی گئیں، کل پسنی میں بھی ایک خودکش حملہ آور نوجوان بچی پائی گئی ہے، ہوسکتا ہے مارے گئے دہشتگردوں کی تعداد مزید بڑھے، ہمارے 11جوانوں کی شہادتیں ہوئیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت اورافغانستان بی ایل اے اورٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں، ہم دہشتگردوں کے خلاف طویل جنگ لڑرہے ہیں، انشاءاللہ فتح پاکستان کی ہی ہوگی، ہم دہشتگردوں کو ضرور خاتمہ کریں گے، کوئی بھی پاکستان دشمن رعایت کی توقع نہ رکھے، دہشتگرد بلوچستان میں اپنے بے شمار ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بڑا رقبہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کو بلوچستان میں کارروائی میں آسانی ہوتی ہے، سکیورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن میں مصروف ہیں، ان لوگوں نے انسانی حقوق کا بھی لبادہ اوڑھا ہوا ہے، بھارتی سہولت کاروں کو بھی وہیں پہنچائیں گے جہاں دہشتگردوں کو پہنچایا۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے لوگ اپنی شخصیت کے محور سے نکل کر دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہوں، یہ نہیں کہہ سکتا کہ سیاسی عناصر دہشتگردوں کی سہولتکاری میں ملوث ہوتے ہیں، اکثر سیاسی عناصر اپنی خاموشی اورمذمت نہ کرنے کی وجہ سے سہولتکار بن جاتے ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ جیسے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *