Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
زرعی و صنعتی ٹیکس اصلاحات ناگزیر ، خواجہ محبوب الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

زرعی و صنعتی ٹیکس اصلاحات ناگزیر ، خواجہ محبوب الرحمان

کراچی:پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف)نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کے شعبے کے ساتھ زرعی اور صنعتی شعبوں میں ٹیکس اصلاحات کو ترجیح دے تاکہ ملکی معیشت پائیدار اور ہمہ گیر ترقی کی جانب گامزن ہو سکے ۔بزنس فورم نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک بروقت اور ناگزیر قدم قرار دیا ہے ۔ فورم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مقامی صنعت، برآمدات اور مجموعی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔پی بی ایف کے صدر خواجہ محبوب الرحمان نے ویلنگ چارجز میں 9 روپے کی کمی کو بھی سراہا اور کہا کہ اس سے کاروباری لاگت کم ہوگی۔ ان کے بقول بجلی کی قیمتوں میں کمی تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے موجودہ حکومت نے سنجیدگی سے حل کیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ریلیف کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جائے گا، تاکہ صنعتیں طویل مدتی استحکام حاصل کر سکیں ۔ پی بی ایف نے مطالبہ کیا کہ وزارت توانائی یکم فروری سے نئے ٹیرف کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے ، تاکہ سرمایہ کار اپنی مستقبل کی حکمت عملی تیار کر سکیں ۔مزید برآں بزنس فورم نے وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں سپر ٹیکس کے نفاذ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔اسی طرح فورم نے کپاس پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *