Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہریوں کے مسائل حل ،منصوبے جلد مکمل کئے جائیں،آئی جی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہریوں کے مسائل حل ،منصوبے جلد مکمل کئے جائیں،آئی جی

سرکاری وسائل کے استعمال میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، اجلاس سے خطاب

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد کے تمام تھانہ جات کے ڈی ڈی اوز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام تھانہ جات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سمیت بجٹ کے بروقت اور شفاف استعمال کا جائزہ لیا گیا، آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور سرکاری وسائل کے استعمال میں کسی بھی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو موثر، بروقت اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔جبکہ پیشہ ورانہ اقدامات، بہتر منصوبہ بندی، مالی نظم و ضبط اور شفافیت کے ذریعے پولیس نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے، آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ کی سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے، پولیس رویے میں بہتری لائی جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *