Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی

کولمبو:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی اور 4 فروری کو پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین وارم اپ میچ کھیلا جائےگا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔گروپ اے میں موجود پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرےگی جب کہ اس کا دوسرا امتحان 10 فروری کو امریکا کے خلاف میچ سے ہے۔قومی ٹیم کا 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول تھا، تاہم اب حکومتی اعلان کے بعد قومی ٹیم یہ میچ نہیں کھیلےگی۔گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلےگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *