Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

بولاوائیو: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 250 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، کپتان اولیور پیک کی شاندار سنچری بھی کام نہ آسکی، نتیش سیموئل نے 47 جبکہ آرین شرما نے 34 رنز بنائے۔قبل ازیں بولاوائیو میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان تھامس ریو نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کالیب فالکنر نے 40، جوزف مورز نے 25، بین میس نے 24 رنز بنائے جبکہ فرحان احمد 28 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور افغانستان کے درمیان ہرارے میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 6 فروری کو ہرارے میں شیڈولڈ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *