Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیرِ دفاع سے کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کا اعادہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیرِ دفاع سے کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کا اعادہ

اسلام آباد: آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف کی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، فریقین نے دفاعی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص بحری تعاون اور علاقائی سمندری سلامتی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ تبادلوں پر زور دیا، ملاقات میں مشترکہ تربیت باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق مہمان معزز نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔آذری نیول فورسز کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور بحری تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش سے آگاہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *