Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد:وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ویکسین سازی میں خود کفالت کے قومی وژن کے تحت سعودی عرب کا گیارہ رکنی اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے گزشتہ سات ماہ میں اپنے سعودی ہم منصب اور سعودی وزیرِ صنعت کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کی تھیں ۔ پاکستان کی جانب سے ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبید جبکہ سعودی عرب کی جانب سے وزارتِ صنعت کے سینئر ایڈوائزر نزار وائی الحریری فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب گامزن ہے ، سعودی وفد کا یہ دورہ ویکسین کی مقامی تیاری کے عمل کو عملی شکل دینے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ثابت ہوگا۔ مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ اضافی پیداوار کے ذریعے برآمدات کو فروغ دے کر قومی معیشت کو بھی مستحکم کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *