Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک بھارت میچ ،بھارتی براڈ کاسٹر کو140 ارب کانقصان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک بھارت میچ ،بھارتی براڈ کاسٹر کو140 ارب کانقصان

میچ نہ ہونے سے پاکستان،بھارت کے آئی سی سی ریونیو میں بھی کٹوتی ہو گی

لاہور:پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے نہ کھیلنے کے فیصلے پر بھارت میں مچنے والے شور کی وجہ اس کا 50 کروڑ ڈالر (140 ارب پاکستانی روپے ) کی مالیت کا ہونا ہے جس میں براڈکاسٹ حقوق، ایڈورٹائزنگ پریمیئم ، سپانسرشپ ایکٹیویشن، ٹکٹنگ اور قانونی سٹے بازی سمیت دیگر کمرشل سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس میچ کی وجہ سے پورے ٹورنامنٹ میں جان پڑتی ہے ، براڈکاسٹر مہنگے داموں حقوق خریدتے ہیں اور آئی سی سی ان بورڈز کی مالی اعانت کرتا ہے جو اس قسم کا ریوینیو نہیں کما سکتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ نہ ہونے کا نقصان سب سے پہلے میچ کے حقوق رکھنے والوں کو برداشت کرنا ہوگا۔ صرف اشتہارات کی مد میں پاک بھارت میچ کے دوران ایک اندازے کے مطابق 3 ارب بھارتی روپے (9.2 ارب پاکستانی روپے ) کمائے جاتے ہیں۔نقصان کی صورت میں براڈکاسٹر اپنا نقصان آئی سی سی سے پورا کرتا ہے جس کے بعد صرف پاکستان اور بھارت کے ریونیو میں ہی کٹوتی نہیں ہوگی بلکہ دیگر فُل اور ایسوسی ایٹ بورڈز کی ادائیگیوں میں آئی سی سی کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *