Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسحاق ڈار اور قازقستان کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسحاق ڈار اور قازقستان کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے قاسم جومارت توکایووف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور صدرِ مملکت، وزیراعظم، حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان اعلیٰ سطح سیاسی روابط میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اور قازقستان سیاسی، معاشی اور عوامی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، جبکہ باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ علاقائی خوشحالی کو بھی تقویت ملے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *