Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سونا ریکارڈ 24 ہزار مہنگا تولہ پھر 5 لاکھ کراس گرگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سونا ریکارڈ 24 ہزار مہنگا تولہ پھر 5 لاکھ کراس گرگیا

کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل 3 روز سے جاری نمایاں کمی کے بعد منگل کو سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک بار پھر 5 لاکھ کراس کرگیا۔ادھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی نسبت روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 240 ڈالر کے تاریخی اضافے سے 4 ہزار 916 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 24 ہزار روپے کے تاریخی اضافے سے 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 20 ہزار 576 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار982 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 21500 روپے کی نمایاں کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 741 روپے کے بڑے اضافے سے 9 ہزار 146 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچی ہے ۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی مزید بہتری سے 279.75 روپے پر بند ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *