Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 12.54 فیصد اضافہ ریکارڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 12.54 فیصد اضافہ ریکارڈ

جنوری میں برآمدی حجم 61فیصدبڑھ کر9 لاکھ 37ہزار 97ٹن ہو گیا

کراچی:جنوری 2026کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 12.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45 لاکھ 38 ہزار ٹن رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 40 لاکھ 32ہزار ٹن تھیں۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 36 لاکھ 01 ہزار ٹن رہیں جبکہ جنوری 2025 میں یہ 34 لاکھ 50 ہزار ٹن تھیں، یوں جنوری میں سالانہ 4.36 فیصد اضافہ ہوا ،اسی طرح برآمدی فروخت میں نمایاں 61.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدی حجم جنوری 2025 کے 5 لاکھ 81 ہزار 691 ٹن سے بڑھ کر جنوری 2026 میں 9 لاکھ 37 ہزار 97 ٹن ہو گیا۔رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ یعنی جولائی تا جنوری سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3 کروڑ 05 لاکھ 83 ہزار ٹن رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2 کروڑ 76 لاکھ 56 ہزار ٹن کے مقابلے میں 10.58 فیصد زیادہ ہیں۔ اس عرصے میں مقامی فروخت 2 کروڑ 50 لاکھ 15 ہزار ٹن رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 2 کروڑ 22 لاکھ 64 ہزار ٹن تھیں، یوں 12.36 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *