Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بسنت پر موٹرسائیکل پر پابندی نہیں، سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوگی: مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بسنت پر موٹرسائیکل پر پابندی نہیں، سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوگی: مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بسنت پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہو جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اچانک لبرٹی چوک پہنچ گئیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو دیکھ کر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے۔مریم نوازشریف نے شہریوں سے بات چیت، بچوں سے اظہار شفقت کیا، سیلفیاں بھی بنوائیں، وزیراعلیٰ نے عوام کو روکنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پیلی شرٹ میں معصوم بچی کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا، ہاتھ ملایا، ننھے شہری نے آکر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ہاتھ ملایا۔ایک نوجوان گود میں اپنے شیر خوار بچے کو اٹھا کر مریم نواز شریف کے پاس پہنچ گیا وزیراعلیٰ نے بچے کو دعائیں دیں۔شہری نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بندہ آپ کی تعریف کرتا ہے، آپ کے کام کو سب پسند کرتے ہیں۔آرمی یونیفارم میں ملبوس بچے کو دیکھ کرمریم نواز شریف نے کہا کہ آپ تو فوجی بھائی بنے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ نے ننھے بچے سے مصافحہ اور پیار کیا۔کراچی سے آئے شہری نے کہا کہ مریم نوازشریف کا کام حیران کن حد تک بہترین ہے اور نظر آتا ہے، مریم نواز کراچی آجائیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک سوار کو راڈ لگوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی کیمپ پر جا کر مفت سیفٹی راڈ لگوا سکتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ سیفٹی راڈ آپ کی اپنی سلامتی کیلئے ہے، مجھے آپ کی پرواہ ہے، بسنت پر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوجائے گی، حفاظتی اقدامات عوام کی حفاظت کے لئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *