Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بسنت کے انتظامات: ضابطہ سازی، مانیٹرنگ اور نفاذ میں واضح خلا بے نقاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بسنت کے انتظامات: ضابطہ سازی، مانیٹرنگ اور نفاذ میں واضح خلا بے نقاب

لاہور: بسنت کے موقع پر بغیر کیو آر کوڈ کے پتنگیں، ڈور کے پنے اور غیر قانونی چرخیاں لاہور پہنچ گئیں، انتظامی اور مانیٹرنگ نظام پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے۔ذرائع کے مطابق کیو آر کوڈ کے بغیر پتنگیں اور ڈوریں بلیک میں فروخت ہونے لگیں، دنیا نیوز اہم ویڈیوز سامنے لے آیا۔بغیر کیو آر کوڈ والی پتنگیں اڑیں تو مانیٹرنگ کیسے ہوگی؟ کیو آر کوڈ کے بغیر استعمال سے سرکاری ڈیٹا نامکمل ہونے کا خدشہ ہے، رات کے وقت اڑنے والی پتنگوں کی نگرانی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔کیمیکل اور مانجھا لگی ڈوروں کی بروقت نشاندہی کیسے ممکن ہوگی؟ شام 6 بجے کے بعد اندھیرے میں غیر قانونی ڈور کے استعمال کو کون اور کیسے روکا جائے گا؟ کیا حکومت کے پاس حقیقی معنوں میں کوئی سرویلنس سسٹم موجود ہے؟سیف سٹی کیمرے آسمان کی نگرانی کیسے کریں گے؟ سیف سٹی کیمروں سے بغیر کوڈ پتنگوں اور ڈوروں کی شناخت کیسے ہوگی؟ پشاور سے بڑے پیمانے پر چرخیال لاہور پہنچنے کی اطلاعات، وضاحت نہیں آئی، سوال برقرار ہے۔بین الاضلاعی سپلائی چین کی مانیٹرنگ کا کوئی میکنزم موجود نہیں؟ پتنگ لوٹنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح ایس او پیز تاحال غائب ہیں، پتنگ لوٹنے کے دوران حادثات کی ذمہ داری کس پر ہوگی؟سوال یہ بھی ہے کہ غیر محفوظ اور خطرناک چھتوں کے استعمال پر فوری کارروائی کیسے ہوگی؟ کیا ضلعی انتظامیہ کے پاس چھتوں کی سیفٹی چیک کا کوئی فریم ورک ہے؟ غیر قانونی پتنگ بازی پر جرمانے اور سزاؤں کا نفاذ کیوں غیر واضح ہے؟کیا مانیٹرنگ صرف دن کی حد تک محدود رکھی گئی ہے؟ کیمیکل ڈور سے ہونے والے حادثات کی صورت میں ذمہ دار کون ہوگا؟

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *