Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دہشتگردی سنگین خطرہ، پاکستان کا اقوام متحدہ سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دہشتگردی سنگین خطرہ، پاکستان کا اقوام متحدہ سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں، قربانیوں میں 90 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان اور بھاری معاشی خسارہ شامل ہے، کابل پر طالبان قبضے کے بعد دہشتگرد تنظیموں کو نئی زندگی ملی، دہشتگرد افغان سر زمین سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔عاصم افتخار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی نا قابل قبول ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *