چند روز میں پراسس مکمل ہونے پر چالان باقاعدہ جمع ہو جائے گا، تفتیشی
اسلام آباد:بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ ایف آئی اے کیجانب سے کیس کا چالان مکمل کر لیا گیا۔فارن فنڈنگ کیس کے تفتیشی نے عدالت میں بیان دیا کہ میری طرف سے چالان مکمل کرکے حکام کے حوالے کردیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کیجانب سے قانونی پراسس جلد مکمل کر لیا جائے گا، چند روز میں پراسس مکمل ہونے پر چالان باقاعدہ عدالت میں جمع ہو جائے گا۔بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply