Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی مستعفی، جلد نئے سربراہ کی تعیناتی کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی مستعفی، جلد نئے سربراہ کی تعیناتی کا امکان

کراچی:کے الیکٹرک کے چیف ایگزیگیٹو افسر(سی ای او) مونس علوی نے استعفی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو ارسال کر دیا ہے اور جلد ہی نئے سی ای او کی تعیناتی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف تنازعات کاشکار ہو نے والے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اپنا استعفی کمپنی کے بورڈ آف ڈآئریکٹر کو ارسال کردیا ہے اور جلد نئے سی ای اے او تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے مونس علوی کے استعفے کے حوالے سے تصدیق یا ترید کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا جائے گا، مونس علوی نے کے الیکٹرک میں 18 سال خدمات انجام دی جبکہ سی ای او کے عہدے پر طویل مدت تعینا ت رہنے کا ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کے-الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹر کے چئیرمین مارک اسکیلٹن کی جانب سے مونس علوی کا استعفیٰ منظور کرنے کی بھی اطلاعات ہیں اور دوسری جانب نئے سی ای او کے لیے 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اور تینوں کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *