Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان وزارتِ خارجہ کی اسلام آباد میں دھماکہ کی شدید مذمت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان وزارتِ خارجہ کی اسلام آباد میں دھماکہ کی شدید مذمت

کابل: افغان وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت کی۔ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی کی جانب سے مذمت بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسجد میں جمعہ کے نماز کے دوران ہونے والے دھماکے، اِس کے نتیجے میں متعدد نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔اُن کا کہنا تھا کہ اِس طرح کے حملے جو مقدس شعائر اور مساجد کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، ایسے حملے جو عبادت گزاروں اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ افسوسناک ہیں۔عبدالقہار بلخی نے کہا کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان اِس نوعیت کے حملوں کو اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ترجمان وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *