لاہور: لاہوریوں نے جمعہ کی رات جیسے ہی گھڑی نے بارہ بجائے پتنگیں اُڑانا شروع کر دیں اور پابندی کے 25 سال بعد شبِ بسنت رات بھر منائی، ہر طرف منچلے بھنگڑے ڈالتے رہے اور بوکاٹا کی صدائیں بلند کرتے رہے۔صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھاٹی گیٹ میں ایک چھت پر بسنت کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس سے پہلے انہوں نے سکیورٹی اور انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا تھا، انہوں نے شہریوں کو ہر ممکن ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔جمعہ کی رات سے اتوار کی رات تک، پورے تین دن پتنگ بازی کی اجازت دی گئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لاہوریوں کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے کاروبار اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔دیگر افراد کے مطابق یہ فیصلہ اُن خاندانوں کے زخم تازہ کرے گا جنہوں نے آوارہ ڈور کے باعث اپنے پیارے کھوئے اور مزید قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
لاہور میں 25 سال بعد بسنت، ہر طرف بھنگڑے، بوکاٹا کی صدائیں

Leave a Reply