Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایرانی میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا: عباس عراقچی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایرانی میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا: عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام قومی دفاع کا معاملہ ہے، ایران کا میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا۔اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ جنگ کا امکان موجود ہے، ایران امن اور جنگ دونوں کیلئے تیارہے، حملے کی صورت امریکی افواج نشانہ ہوں گی، علاقائی ممالک نہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری افزودگی ایران کا ناقابل تنسیخ حق ہےم اسے جاری رہنا چاہئے، بمباری سے بھی ہماری جوہری صلاحیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری افزودگی پر یقینی ضمانتی معاہدے تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں، غزہ پر اسرائیلی جنگ عالمی قوانین کے خاتمے کی علامت ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی اسرائیل کی جانب سے کھلی نسل کشی ہے، غزہ جنگ نے فلسطینی مسئلے کو دوبارہ عالمی سفارت کاری کا مرکز بنا دیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں خطے میں عدم مساوات کو فروغ دے رہی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *