Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت سے میچ کا بائیکاٹ: پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب بھجوا دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت سے میچ کا بائیکاٹ: پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب بھجوا دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے آئی سی سی کے دہرے معیار کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو خط لکھا تھا۔دوسری جانب آئی سی سی نے مسئلےکے حل کے لیے دوسرے بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے کیوں کہ پی سی بی نے بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے، پی سی بی نے بنگلا دیش کے ساتھ آئی سی سی کی طرف ہونے والی نہ انصافی کا تذکرہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *