Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف نے بھی اندرون لاہور دوستوں کیساتھ بسنت منائی، ڈور کی تعریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف نے بھی اندرون لاہور دوستوں کیساتھ بسنت منائی، ڈور کی تعریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نوازشریف نے اندرون لاہور پانی والا تالاب میں دوستوں کے ساتھ بسنت منائی۔مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اندرون لاہور سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کے گھر پہنچے، انہوں نے اندرون شہر 4 گھنٹے تک قیام کیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے چھت پر بیٹھ کر اُڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا، انہوں نے ڈور اور گڈا پکڑا، نواز شریف نے کہا کہ ڈور بہت شاندار ہے، پہلے بہت موٹی ڈور ہوتی تھی۔اس موقع پر شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ، احسن ڈار اور اوورسیز پاکستانیوں کا وفد بھی موجود تھا، مہمانوں کے سامنے ہریسہ، مٹن چنے، انڈوں کے حلوے اور مٹن پلاؤ پیش کئے گئے۔واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کی رنگینیاں عروج پر ہیں، آج بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر میں خوب گہما گہمی ہے اور شہری بسنت منا رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *