Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی سکاٹ لینڈ کو 35 زنز سے شکست – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی سکاٹ لینڈ کو 35 زنز سے شکست

کولکتہ :ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔ کولکتہ کے ایڈنز گارڈن میں کھیلے جارہے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جب کہ شمرون ہٹمایر 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ کری نے 2 جبکہ سفیان شریف، اولیور ڈیوڈسن اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 18.4اووز میں147 رنز بنا کر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی، سکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹام بروس 35، جارج میونسے 19، برینڈن مک میولن 14، میتھیو کراس 11، مائیکل جونز 1 جبکہ مائیکل لیسک، اولیور ڈیوڈسن وار سفیان شریف بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔میچ کے 17ویں اوور میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے رومارو شیفرڈ نے ہیٹرک کرکے ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کردی، شیفرڈ نے مجموعی 5 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے، اس کے علاوہ جیسن ہولڈر نے 3 شمار جوزف اور گداکیش موتی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *