Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد حملے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے: مفتی تقی عثمانی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد حملے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے: مفتی تقی عثمانی

اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدرمولانا انوار الحق، ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اوردیگر نے اسلام آباد امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی جان لینے اور خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں، مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس میں ایسی وارداتیں کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔علماء نے کہا کہ ایسی خون ریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مترادف ہیں، اس خونریز اور ظالمانہ کاروائی میں ملوث عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔وفاق المدارس العربیہ نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی تمام مساجد،امام بارگاہوں اور مدارس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *