Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی ناکام ہو گئی: ششی تھرور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی ناکام ہو گئی: ششی تھرور

نئی دہلی:بھارتی سیاستدان و مصنف ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی بھارتی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔انڈین ایکسپریس میں اپنے مضمون میں ششی تھرور نے لکھا کہ بھارت میں پاکستان دشمن پالیسی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، بی جے پی کے بیانیے کو اندرونی چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان سے بات چیت شکست نہیں ہے۔ششی تھرور نے مزید لکھا کہ بی جے پی کا سخت مؤقف غلط ثابت ہوا ہے، بی جے پی کی تصادم کی سیاست خطے کو غیر محفوظ بنا رہی ہے، پاکستان مخالف بیانیہ سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا، پاکستان سے مذاکرات کے بغیر امن ممکن نہیں۔بھارتی رکن پارلیمان و سابق وزیر خارجہ ششی تھرور کے مطابق بی جے پی کی جنگی سوچ پر سوال اٹھ رہے ہیں، امن کو کمزوری سمجھنا غلط ہے، پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی بھارتی پالیسی خود فریبی ثابت ہوئی۔ششی تھرور کے کالم سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سے مستقل دشمنی کی پالیسی کے خلاف بھارت میں آوازیں بڑھتی جا رہی ہیں، بھارت کا سنجیدہ طبقہ بھی پاکستان سے مذاکرات کا حامی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *