Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی آبی جارحیت جاری، مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ڈیم بنانے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی آبی جارحیت جاری، مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ڈیم بنانے کا اعلان

اسلام آباد: بھارت کی آبی جارحیت جاری، مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ڈیم بنانے کا اعلان کر دیا۔سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے بعد مودی حکومت نے پہلا بڑا آبی منصوبہ منظور کر لیا، نئے ڈیم کے لیے 5 فروری کو ٹینڈر جاری کئے گئے۔بھارت نے چناب دریا پر 5 ہزار 129 کروڑ روپے کے ساوالکوٹ میگا ڈیم منصوبے پر کام شروع کر دیا، این ایچ پی سی نے ساوالکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کی تعمیر کے لیے بولیاں طلب کر لیں۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1 ہزار 406 اور دوسرے مرحلے میں 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، ساوالکوٹ منصوبہ بگلیہار اور سلال منصوبوں کے درمیان چناب دریا پر واقع منصوبہ رن آف دی ریور بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق چناب انڈس بیسن کا حصہ اور پاکستان کے لیے نہایت اہم دریا ہے، پاکستان کی 90 فیصد زراعت انڈس بیسن کے پانی پر انحصار کرتی ہے۔
پہلگام حملے کے بعد بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی کی تمام کارروائیوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *