Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک فضائیہ نے ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی سے مکمل کرلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک فضائیہ نے ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی سے مکمل کرلی

راولپنڈی: پاک فضائیہ نے سدرن ایئر کمانڈ کے دائرہ اختیار میں ’گولڈن ایگل‘ مشق کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت پر مبنی نیٹ ورک سینٹرک آپریشنز کے تحت پاک فضائیہ کی عملی استعداد کو مزید نکھارنا اور جدید، مؤثر اور مقامی سطح پر تیار کردہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا۔مشق کو ٹو فورس کنسٹرکٹ کے تحت منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا گیا، جس میں دوست افواج نے مضبوط انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے فریم ورک میں رہتے ہوئے جنگی ماحول کی تشکیل کی۔حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کلِ صلاحیت رکھنے والے سوئنگ رول لڑاکا طیارے استعمال ہوئے، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر ایئر ٹو ایئر میزائلز، توسیع شدہ رینج کے اسٹینڈ آف ایئر ٹو گراؤنڈ ہتھیار اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔ان کارروائیوں میں ایئر ٹو ایئر ریفیولرز اور ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارمز نے بھرپور معاونت فراہم کی۔مشق کی اہم خصوصیت مینڈ-ان مینڈ ٹیمِنگ رہی، جس میں دور تک مار کرنے والے کِلر ڈرونز اور لوئٹرنگ میونیشنز کو شدید مقابلے، گنجان اور متاثرہ جنگی ماحول میں کامیابی سے بروئے کار لایا گیا، اس سے جدید جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار اور پیچیدہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کی تصدیق ہوئی۔مشق کو نیکسٹ جنریشن آل ڈومین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت مکمل کیا گیا، جس میں مکمل اسپیکٹرم پر مشتمل جدید فضائی جنگی ماحول میں مسابقتی کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق گولڈن ایگل کی کامیاب تکمیل اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاک فضائیہ ہمہ وقت اعلیٰ درجے کی جنگی تیاری برقرار رکھنے، مقامی جدت طرازی سے فائدہ اٹھانے اور موجودہ و مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *