Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سونا 1500 روپے مہنگا، چاندی مستحکم، ڈالر 3 پیسے سستا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سونا 1500 روپے مہنگا، چاندی مستحکم، ڈالر 3 پیسے سستا

تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار 262 ،دس گرام 4 لاکھ 51 ہزار184 کاہوگیا

کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونا مزید مہنگا ہوگیا جب کہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے ۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 35 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 286 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار184 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 615 روپے پر مستحکم رہی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 279.67 پر بند ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *