پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں کابینہ کے47 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹرز اور فیملی تک رسائی نہ دینا آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کا آپریشن کرنا پڑا تو اس کا مطلب ہے جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ سے بنی ہے اور اُن کے ساتھ ہونے والے ظلم کی مذمت کرتی ہے۔
عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے: سہیل آفریدی

Leave a Reply