Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5اہلکار شہید ہو گئے۔ذرائع کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت پانچ اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل ہو گئے۔دوسری جانب واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *