Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

کوئٹہ: سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 13 کلو میٹر تھی، جبکہ مرکز خضدار، بلوچستان سے 86 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔خضدار میں ایک گھنٹے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں قمبر، شہدادکوٹ، دادو، جھل مگسی، جعفرآباد، نصیر آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *