Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد تک بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 5.19 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ادارہ شماریات کے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے 12 اشیاء سستی، 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 28 روپے تک مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 28 روپے تک اور پیاز 3 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے بڑھ گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 26 پیسے اور پٹرول پانچ روپے تک مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے تک مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 33 روپے اور آلو ایک روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 47 روپے تک کمی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کی کمی آئی، دال مسور، خوردنی تیل، گھی، چاول، گڑ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *