Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رمضان شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کیلئے ائیرلائنز نے کرائے بڑھا دئیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رمضان شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کیلئے ائیرلائنز نے کرائے بڑھا دئیے

لاہور:رمضان المبارک شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کیلئے ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز نے کرائے بڑھا دیئے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا جس کا فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ معمول کے مطابق کرایہ اکانومی اور اکانومی پلس کا ایک لاکھ چالیس ہزار تک تھا جو بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار سے 2لاکھ روپے تک پہنچ گیا جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ سوا 4 سے لے کر ساڑھے 4 لاکھ تھا جو اب 5 لاکھ تک پہنچ چکا ۔ ٹریول ایجنٹ محمد ایوب کے مطابق رمضان میں چونکہ لوگ عمرہ کرنے زیادہ جاتے ہیں اس لئے کرائے بڑھے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *