Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کی صحت پر سیاست بندکریں: اسیرپی ٹی آئی رہنما – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کی صحت پر سیاست بندکریں: اسیرپی ٹی آئی رہنما

رمضان میں احتجاجی سرگرمیاں موخر،بانی کیلئے عدالتی کارروائیاں منظم کی جائیں عمران خان باوقار جیل کاٹ رہے ،شاہ محمود اوردیگر کا کوٹ لکھپت جیل سے خط

لاہور:تحریک انصاف کے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید رہنماؤں نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر سیاست بند کی جائے اور ذاتی معالجین کے تعاون سے علاج کیا جائے ۔ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے بھیجے گئے خط میں رمضان میں احتجاجی سرگرمیاں مؤخر کرنے کی بھی درخواست کی۔ان کا کہناتھاکہ عمران خان کی صحت پر سیاست بند کی جائے اور ذاتی معالجین کے تعاون سے علاج کیا جائے اور پارٹی بانی پی ٹی آئی کیلئے عدالتوں میں کارروائی منظم کرے ، عہدیداروں ، وکلا اور بہنوں کی ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں۔اسیر رہنماؤں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کو پارلیمانی حکمت عملی اختیار کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ کور کمیٹی اورسیاسی کمیٹی اتفاق رائے سے فیصلے کرے ، فیصلے تحریری ریکارڈ میں محفوظ کئے جائیں اور پارٹی پالیسی میڈیا اور عوام تک پہنچائی جائے ۔خط میں لکھا گیا ہے کہ فعال کارکنوں کی تربیت اور منظم تنظیم سازی کی جائے اور بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی جائے ، ملکی مسائل اجاگر کئے جائیں، غریبی، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کو ہر سطح پر اجاگر کریں۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ عمران خان مشکل حالات میں باوقار جیل کاٹ رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *