Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسلم ممالک کی جانب سے فلسطین کے لیے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز پر ایک منفرد مقام ملا ہے، پاکستانی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 60 سے 70 بار پاکستان کی تعریف کی، بین الاقوامی تقریب میں پاکستان کی تعریف ایک بڑی کامیابی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج اور آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف فخر کی بات ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی بصیرت کو سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی دوبارہ آباد کاری اور فلسطین کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انشاءاللہ غزہ اور فلسطین پھر سے آباد ہوں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ رمضان کا برکتوں والا مہینہ ہے، دعا ہے کہ مسلمانوں کی مشکلات حل ہوں، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کے لیے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *