Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رمضان آتے ہی مہنگائی میں 1.16فیصد اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رمضان آتے ہی مہنگائی میں 1.16فیصد اضافہ

چکن ،ٹماٹر ،، لہسن،پیاز ،مٹن ، بیف اور کیلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

لاہور:رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر شرح 4.26 فیصد سے بڑھ کر 5.19 فیصد ہوگئی۔ اس عرصے میں 17 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 12 اشیا سستی ہوئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے 11.78 فیصد، آلو 2.24 فیصد، چینی 0.96 فیصد، دال مسور 1.47 فیصد اور دال چنا 0.58 فیصد سستی ہوئی۔ اسی طرح سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.07 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 2.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب چکن 6.34 فیصد، ٹماٹر 3.82 فیصد، لہسن 5.86 فیصد، پیاز 3.83 فیصد، مٹن 0.69 فیصد، بیف 1.03 فیصد، پٹرول 1.93 فیصد، ڈیزل 2.69 فیصد، ایل پی جی 0.75 فیصد اور کیلے 16.05 فیصد مہنگے ہوئے ۔حساس قیمتوں کے اشاریے کے مطابق سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 5.50 فیصد رہی جبکہ 17 ہزار 733 سے 22 ہزار 888 روپے آمدنی والے طبقے کے لیے یہ شرح 6.78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح 22 ہزار 889 سے 29 ہزار 517 روپے آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی 5.59 فیصد، 29 ہزار 518 سے 44 ہزار 175 روپے آمدنی والوں کے لیے 4.82 فیصد جبکہ 44 ہزار 176 روپے سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 3.82 فیصد رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *