Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سہیل آفریدی رہائی فورس بنا کر نوکری پکی کر رہے :خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سہیل آفریدی رہائی فورس بنا کر نوکری پکی کر رہے :خواجہ آصف

اعلان کردہ فورس غیرآئینی،ڈیل کی باتیں کر کے یہ دکان کھلی رکھنا چاہتے ہیں غزہ امن بورڈ اجلاس میں پاکستان کو منفرد مقام ملا ، غزہ پھر آباد ہوگا :وزیر دفاع

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نوکری خطرے میں ہے ، انہوں نے نوکری بچانے کیلئے رہائی فورس کا اعلان کیا ہے ، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی نوکری پکی کرنے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا کے استفسارپر کیا۔خیال رہے کہ عمران خان کی رہائی کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے علیمہ خان وزیراعلٰی سہیل آفریدی کی کارکردگی پر عدم اعتمادکرتے ہوئے غیررسمی طورپر کہہ چکی ہیں کہ لگتا ہے سہیل آفریدی کو بھی بدلنا پڑے گا ۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اعلان کردہ رہائی فورس غیرآئینی اور غیر قانونی ہے ، کسی فورس کا قیام ریاست کا استحقاق ہے ، وفاق کے علاوہ کوئی فورس بنانا کسی کا استحقاق نہیں ۔وزیردفاع نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل اور ڈھیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کیلئے کسی سطح پر کبھی گفتگو نہیں ہوئی ، سہولتوں کے حوالے سے ممکن ہے بانی پی ٹی آئی کو اپروچ کیا گیا ہو۔مارکیٹ میں اپنی پراڈکٹ رکھنے کے لیے ڈیل کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ، اب اس پراڈکٹ کے پلے کچھ نہیں رہ گیا ،ڈیل کی باتیں کرکے یہ اپنی دکان کھلی رکھنا چاہتے ہیں ، ڈیل کی باتیں کرکے پی ٹی آئی نے لوگوں کو آسرا تو دینا ہے ، ان لوگوں کو وطن عزیز ہے یا ایک شخص عزیز ہے ، وطن کو دوام ہے کسی شخص کو دوام نہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو منفرد مقام ملا ہے ، صدر ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی تعریف کی ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کا ساٹھ ستر مرتبہ ذکر کیا ہے ، صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی اجتماع میں پاک فوج کی طاقت کا اعتراف کیا ہے ، صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے ، وزیراعظم کی دانش کا اعتراف کیا جانا بھی بہت بڑی عزت ہے ، وزیراعظم کا دورہ امریکا پاکستان کے حوالے سے بہت اچھا رہا ہے ، غزہ امن بورڈ اجلاس میں فلسطینیوں کو بسانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔ ان شائاللہ غزہ پھر آباد ہوگا وہاں فلسطینی آباد ہوں گے ، فلسطینی ریاست وجود میں آئے گی ، اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کو سرخرو کرے ، جنگ بندی کے باوجود ساڑھے سات سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *