Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عباس عراقچی کا ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عباس عراقچی کا ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان بیانات کی جنگ میں تیزی، ڈونلڈ ٹرمپ کے 32 ہزار ہلاکتوں کے دعوے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عباس عراقچی نے واشنگٹن کو پیغام بھیجا ہے کہ اعداد و شمار پر شبہ ہے تو ثبوت لائیں، ایرانی حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ تمام متاثرین کی فہرست دے چکی ہے۔ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ فہرست میں 3117 عام شہری اور 200 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ جنوری مظاہروں میں ہزاروں افراد مارے گئے، 800 سے زائد افراد کو پھانسی دیئے جانے کا خدشہ تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے معاملے پر تہران اور واشنگٹن کشیدگی برقرار ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *