اسلام آباد: سابق رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔دنیا نیوز کے پروگرام’’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو علیمہ خان نے میرے خلاف سوشل میڈیا بریگیڈ کو متحرک کیا،وہ میرے خلاف عدالت جانا چاہیں توجا سکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے بیرسٹرگوہر کو کہا کہ آپ بانی کی بینائی کے معاملے کو کیوں کمزور کر رہے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی ایسا آدمی نہیں جس پرعلیمہ خان نےتنقید نا کی ہو۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پارٹی کے لوگوں کو نوکرسمجھتی ہیں، علی امین گنڈا پورکی پارٹی میں پوزیشن مضبوط ہے، پچیس ایم پی ایز،چھ سے7ایم این ایزعلی امین گنڈا پورکےساتھ ہے۔شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اپنی ساری کشتیاں جلا چکا ہوں،علی امین گنڈا پور جادوگر تو نہیں تھے کہ بانی کو جیل سےنکال لیتے، اُن کے خلاف تین ماہ سےسازش ہو رہی تھی، بشریٰ بی بی اور مرادسعید نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنایا،علیمہ خان سہیل آفریدی سے بھی ناراض ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےسہیل آفریدی چند ہفتوں کےمہمان ہیں،عید کےبعد ان ایم پی ایزکی پھرعید ہوگی جنہوں نےنیا وزیراعلیٰ چننا ہے، اُن پرڈس کوالیفائی کیشن کی تلوار لٹک رہی ہے،ایک دو اور لیگل معاملات بھی ہے۔
علیمہ خان نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: شیر افضل مروت

Leave a Reply