Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اس وقت دل اور توجہ پاکستان کے ساتھ:مائیک ہیسن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اس وقت دل اور توجہ پاکستان کے ساتھ:مائیک ہیسن

دل سے آج بھی نیوزی لینڈر ہوں ،پیشہ ورانہ توانائیاں پاکستان کیلئے وقف میدان میں صرف پاکستان کی کامیابی کے بارے میں سوچتاہوں :ہیڈ کوچ

کولمبو:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اس وقت ان کا دل اور توجہ مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ سات برس تک نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب وہ پاکستان کے ساتھ ایک نئی شروعات کر رہے ہیں اور ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں بے حد مثبت احساس ہو رہا ہے ۔ ہیسن نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ میدان میں وہ صرف پاکستان کی کامیابی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دل سے آج بھی نیوزی لینڈر ہیں لیکن پیشہ ورانہ طور پر اس وقت ان کی تمام تر توانائیاں اور جذبات پاکستان کی جیت کیلئے وقف ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *