Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے: ایاز صادق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے: ایاز صادق

لاہور: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے۔لاہور میں اپنے آبادی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا کہنا کہ تمہارے حلقے میں کوئی گلی کچی نہ رہے، پنجاب حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدمات لائق تحسین ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ این اے 120 کو سب سے زیادہ فنڈز دیے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح اور ترقی ہماری ترجیح ہے، گلیوں اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، امن سے رہیں، اگر کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو افواج اس کا دفاع کرے گی، ملک انشااللہ ترقی کرے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں پر حملے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، قوم متحد ہے، خوارج کے خلاف جنگ میں بھی فتح یاب ہوں گے۔ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کا آج دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اچھا تعلق ہے، افغانستان سے بار بار کہا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعال نہ ہونے دے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا، جب جنگ مسلط کی جائے گی تو پھر پاکستان کو جواب دینا بھی آتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *