Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل، قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل، قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا۔بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ ملک کی حال ہی میں منتخب ہونے والی 13ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 12 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس اجلاس کی صدارت صدر کی منظوری کے ساتھ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے معاملات شامل ہوں گے، جبکہ عبوری حکومت کے دور میں جاری ہونے والے آرڈیننس بھی پارلیمنٹ کی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔صلاح الدین احمد نے یہ بھی اشارہ دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف عہدوں پر تبدیلیاں کی جائیں گی، یہ اعلان حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے بعد نئی حکومت نے اپنا عہدہ سنبھالا ہے، اور طارق رحمان بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *