Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سی ٹی ڈی بنوں پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سی ٹی ڈی بنوں پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک

پشاور: سی ٹی ڈی بنوں کی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر مارا گیا۔سی ٹی ڈی بنوں کی تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان پر حملے کی جائے وقوعہ کی نشاندھی کے لئے جا رہی تھی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیر حراست دہشت گرد کمانڈر اُسامہ عرف دانیال عرف باغی ہلاک ہو گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک کمانڈر نئی دہشت گرد تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان کا سرگرم رکن اور ماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کو چھڑانے کےلئے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ جوابی فائرنگ میں دہشت گردوں کے ہلاک ساتھی کی شناخت کامیاب خان عرف اخلاص یار ولد نبوت خان سکنہ کابل خیل شیواہ شمالی وزیرستان کے نام سے ہوئی۔یہ بھی بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد کے پاس سے ایک کلاشنکوف، دو عدد میگزین، دو ہینڈ گرینیڈز برآمد ہوئے جبکہ دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے گئے۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے جوانوں کو بروقت جواب پر شاباش دی، آئی جی نے کہا کہ دہشت گرد کسی کے سگے نہیں، مفاد کی خاطر اپنے ساتھیوں پر بھی فائر کھول دیتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *